مراد راس نے ضلع جہلم میں واقع نجی اسکول کی دیوار گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ضلع جہلم میں واقع نجی اسکول کی دیوار گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ضلع جہلم میں واقع نجی اسکول کی دیوار گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
مراد راس کا کہنا تھا کہ ہمیں نجی اسکول کی دیوار گرنے سے دو طلباء کے جاں بحق ہونے پر بے حد افسوس اور دکھ ہے۔
مریز راس کا مزید کہنا تھا کہ اس حادثے کے ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یاد رہے کہ ضلع جہلم کے نجی اسکول میں کچھ روز پہلے دیوار گرنے سے 2 طالب علم جاں بحق ہو گئے تھے۔

The post مراد راس نے ضلع جہلم میں واقع نجی اسکول کی دیوار گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email