غربت کی لکیر سے جو نیچے غریب طبقہ ہے یہ سب پچھلی حکومتوں کا کردار ہے، محمد اختر ملک

صوبائی وزیر انرجی محمد اختر ملک نے کہا ہے کہ غربت کی لکیر سے جو نیچے غریب طبقہ ہے یہ سب پچھلی حکومتوں کا کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں محکمہ سوشل ویلفیئر سیکرٹری ضلعی بیت المال کمیٹی کے زیرِ اہتمام تقریب ہوئی، تقریب میں امین پنجاب بیت المال ملک اعظم، صوبائی وزیر انرجی ملک محمد اختر نے مستحقین میں وہیل چیئرز، سلائی مشین و امدادی چیکس تقسیم کیے۔

اس موقع پر ایم پی اے پیر احمد شاہ، ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا، ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم، ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی اور امیر حمزہ رتھ موجود تھے۔

تقریب میں صوبائی وزراء کی دھواں دار انٹری ہوئی، 10 گاڑیوں پر مشتمل پروٹوکول قافلہ دیکھ کر شہری حیران ہوگئے، تقریب میں زیادہ تر معزور افراد میں ویل چیئر کی بجائے پانچ ہزار کے چیک تقسیم کیے گئے، صوبائی وزراء کے جاتے ہی تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی، مستحق بیواہ خواتین سمیت معزور افراد رل گئے۔

تقریب میں ایک خاتون نے کہا کہ صرف اپنے جاننے والے لوگوں کو نوزا گیا، غریب کی کوئی نہیں سنتا، معزور شخص کا کہنا تھا کہ ہال میں پانی کی ایک بوند تک دیکھائی نہیں دی، بھوک سے نڈھال ہیں ہمارا قصور بتائیں؟

تقریب میں وہیل چیئر ملنے پر معزور خاتون نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

صوبائی وزراء نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق مستحقین کی دہلیز پر ان کا حق پہنچانے آئے ہیں۔

صوبائی وزیر انرجی محمد اختر ملک نے کہا کہ غربت کی لکیر سے جو نیچے غریب طبقہ ہے یہ سب پچھلی حکومتوں کا کردار ہے، ملک اور صوبے کی عوام کی خدمت کرنے کی بجائے چھوٹے اور بڑے خرچے والے پروجیکٹ کھڑے کیے گئے، مالٹا ٹرین چلائیں تو نقصان نہ چلائیں تو زیادہ نقصان میٹرو بسس بچلی کے مہنگے پروجیکٹ کھڑے کیے گئے جس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں۔

محمد اختر ملک کا کہنا تھا کہ مہنگے پروجیکٹ معاہدے کے قرضوں کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے، ابھی اور چند ماہ بھی بھگتے گی۔

صوبائی وزیر انرجی محمد اختر ملک نے مزید کہا کہ ترکی کو سات سال لگے مشکلات سے نکلنے میں اور ہمیں فخر ہے ہم کام نیک نیتی سے کر رہے ہیں۔

The post غربت کی لکیر سے جو نیچے غریب طبقہ ہے یہ سب پچھلی حکومتوں کا کردار ہے، محمد اختر ملک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email