آرمی چیف سے جاپان کے سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر کونینوری مٹسوڈا کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی  جس میں مختف شعبوں میں دو طرفہ تعاون، خطے کی مجموعی سیکیورٹی، افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات میں جاپانی سفیر کونینوری مٹسوڈا  کی پاکستان میں خدمات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں جاپانی سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ جاپانی سفیر نے کامیاب انخلاء آپریشنز کی بھی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاپانی سفیر نے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید بہتر بنانے پر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

The post آرمی چیف سے جاپان کے سفیر کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email