نبی پاک ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے، مراد راس

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ نبی پاک ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بطور مہمان خصوصی قائد پنجاب کے زیر اہتمام شانِ رحمت للعالمین کانفرنس میں شرکت کی جس میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ﷺ رحمت اللعالمین ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شان رحمت للعالمین کانفرنس میں طلباء نے قرآت، نعت، اور تقریری مقابلوں میں حصہ لیا۔ مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو نقد انعام اور اسناد سے نوازا گیا۔
مراد راس کا کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺ رحمت اللعالمین ہیں اور نبی پاک ﷺ کی مبارک ہستی اعلیٰ سیرت اور حسن و اخلاق کا اعلیٰ نمونہ ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ نبی پاک ﷺ نے مختصر عرصے میں عدل و انصاف کے قیام سے دنیا کا دھارا بدل دیا اور ربعیع الاول کا پورا مہینہ برکتوں اور رحمتوں سے بھرپور ہے۔

The post نبی پاک ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے، مراد راس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email