وزیر اعظم سے صوبائی وزیر جنگلات کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے صوبے میں جنگلات و شہری آبادیوں میں شجرکاری کے ذریعے درختوں کی تعداد بڑھانے اور موجودہ جنگلات و درختوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس سے قبل وزیراعظم نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ملاقات کی تھی ،ملاقات میں وزیراعلیٰ نے وزیراعظم عمران خاں کو صوبے کے امور پربریفنگ دی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے اورآئندہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس مو قع پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ تمام اداروں کو متحرک کرکے عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ حکومت مختلف پروگرامز کے ذریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو پنجاب میں عوامی ریلیف کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات سے بھی اگاہ کیا۔

اس مو قع پروزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے میں بھی بریف کیا گیا اور مہنگائی کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات کے بارے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ پنجاب میں عوامی ریلیف پرفوکس ہے ،صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبو ں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

The post وزیر اعظم سے صوبائی وزیر جنگلات کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email