پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی اوول ٹو میں ٹریننگ سیشن جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی اوول میں ٹریننگ سیشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گرم موسم کے باوجود قومی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی بھرپور مشقیں جاری ہیں۔

 قومی اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن 3 گھنٹے تک جاری رہے گا ،قومی کھلاڑی کل شام میں ٹریننگ کریں گے ،ٹریننگ سیشن سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کل پری میچ پریس کانفرنس کریں گے ۔

پریس کانفرنس کے وینیو اور وقت سے متعلق آئی سی سی آگاہ کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن میں اپنا پہلا میچ رایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا۔

The post پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی اوول ٹو میں ٹریننگ سیشن جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email