پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، معروف کمپنی نے انتہائی سستا فون متعارف کروادیا

امریکی موبائل کمپنی موٹرولا کی جانب سے کم قیمت والا موبائل فون متعارف کرایا گیا ہے جو کہ پاکستانیوں کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے۔

موٹرولا کمپنی کی جانب سے موٹو ای 40 متعارف کرا دیا ہے جو کہ ہر طبقے سے تعلق رکھنے والا باآسانی خرید سکتا ہے۔

فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

موٹو ای 40 کے اندر یونی ایس او سی ٹی 700 پراسیسر موجود ہے جبکہ فنگر پرنٹ اسکینر بیک پر نصب ہے۔

یہ فون 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج سے لیس ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

موٹرولا نے فون تو متعارف کرا دیا ہے مگر ابھی اس کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں اب تک کچھ نہیں بتایا گیا۔

The post پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، معروف کمپنی نے انتہائی سستا فون متعارف کروادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email