چیئرمین پی سی بی کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اہم ہدایات

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اہم ہدایات دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے قومی کرکٹ ٹیم سے ورچوئل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   بھارت سے ہارکا خوف ایک طرف رکھ کرکھیلیں ، دباؤ سب پرہوتا ہےمگرذہن پرسوارنہ کریں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ  ایونٹ کےدوران سوشل میڈیا سے دور رہیں اور  جارحانہ کرکٹ کھیل کرنتیجہ اللہ پرچھوڑدیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ 100 فیصد کارکردگی دکھائیں،جیت آپ کی ہی  ہوگی۔

 رمیزراجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کوکئی بارہرا چکے ہیں ، اس بار ہم اچھا کھیلیں گے تو ہی جیتیں گے۔

The post چیئرمین پی سی بی کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اہم ہدایات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email