ہمارے پاس تمام پارلیمانی امور و معاملات کو چلانے کا آئینی طریقہ موجود ہے، گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس تمام پارلیمانی امور و معاملات کو چلانے کا آئینی طریقہ موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کی قیادت اراکین اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں سردار عبدالرحمٰن کھتران، ملک نصیر احمد شاہوانی، نصراللہ زیرے، میر اسد بلوچ، عبدالواحد صدیقی، یونس زیری اور اکبر مینگل شامل تھے۔

ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت میں آئینی اور جمہوری طریقہ کار کو اختیار کرنے سے ہی عوامی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے، میری ذاتی خواہش اور کوشش ہے کہ تمام امور و معاملات باہمی افہام تفہیم اور جمہوری طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں۔

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے مزید کہا کہ ہمارے پاس تمام پارلیمانی امور و معاملات کو چلانے کا آئینی طریقہ موجود ہے جس کی پاسداری تمام پارلیمنٹیرینز پر لازم ہے، آئیں پاکستان کے علاوہ زندگی کے معاملات کو طے کرنے کیلئے ہماری اپنی شاندار اقدار و روایات بھی ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر اور اراکین اسمبلی نے گورنر بلوچستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور اپنا آئینی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے اراکین کے تحفظات اور مطالبات کو آئین کے دائرہ کار کے اندر رہ کر اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

The post ہمارے پاس تمام پارلیمانی امور و معاملات کو چلانے کا آئینی طریقہ موجود ہے، گورنر بلوچستان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email