وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان و وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کریں گے اور ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کو بلدیاتی اداروں کے بارے میں حکومتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم سے حلقہ این اے 133 کے انتخابات کے بارے میں حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو عشرہ رحمت العالمینﷺ کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

The post وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email