ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر؛ حکومت کا اہم اعلان

ڈرائیونگ لائسنس کا نظام شفاف بنانے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے انتہائی اہم خبریہ ہے کہ حکومت نے اعلان کر دیا ہےکہ اب سفارشی، ناتجربہ کار اور نااہل امیدوار لائسنس نہیں بنوا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈرائیونگ ٹیسٹ کی مانیٹرنگ ڈی آئی جی ٹریفک خود کریں گے جبکہ 50 سے زائد ڈرائیونگ ٹیسٹ سینٹرز پر کیمرے نصب کئےگئے۔ کیمرے ڈی آئی جی ٹریفک کے مانیٹرنگ سیل سے منسلک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب اگلے ہفتے مانیٹرنگ سیل کاباقاعدہ افتتاح کرینگے۔

ڈی آئی جی ٹریفک سہیل سکھیرا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کئی سال سےتعینات کرپٹ عناصر کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ 7 کرپٹ افسران نوکری سے برخاست، 35 معطل جبکہ متعدد کی انکوائریز جاری ہے، خصوصی ٹیمیں کرپٹ عناصر کی ویڈیوز بناکر ایکشن لے رہی ہیں۔

The post ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر؛ حکومت کا اہم اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email