پاکستان میں کورونا سے مزید 16 افراد جان کی بازی ہار گئے

عالمی وباء کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں کے باعث ملک بھر میں کورونا سے مزید 16 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

این سی او سی کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جاری کردہ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 کھنٹوں کے دوران ہی  39 ہزار 200 کورونا ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.44 فیصد ہو گئی ہے۔

خیال  رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر  ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں پریکم اکتوبر سے مختلف سہولیات کی بندش کی جائے گی، ویکسی نیشن کا عمل جلد ازجلد مکمل کروائیں اورزندگی بحال رکھیں۔

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر یکم اکتوبر سے فضائی سفر پربھی پابندی ہوگی، اس کے علاوہ جو لوگ کورونا کی ویکسین نہیں لگوائیں گے وہ شادی کی تقریبات اور شاپنگ مالز میں بھی نہیں جاسکیں گے۔

ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو پارک اور جم جانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی اور ان افراد کو ڈائن ان اور ڈائن آؤٹ کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔

The post پاکستان میں کورونا سے مزید 16 افراد جان کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email