گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید275نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید275نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں12511نمونوں کی جانچ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں1 مریض اس وبا کا شکار ہوا ، اموات کی مجموعی تعداد7534ہوچکی ہے ، آج مزید183مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد446718ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک6257216نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، اب تک465500 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت11248مریض زیر علاج ہیں ، 10981 گھروں میں،28آئسولیشن سینٹرز میں اور239مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، 236 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، 14 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے275نئے کیسز میں سے68 کا تعلق کراچی سے ہے ، ضلع شرقی 32،کورنگی اور ضلع غربی 9۔ 9، ضلع جنوبی 8، ملیر 6،  ضلع وسطی میں سے  4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد 29،ٹنڈو الہ یار 20، میرپور خاص اور تھرپارکر 18۔ 18، سانگھڑ اور ٹنڈو محمد خان 16۔ 16، نوشہروفیروز اور شہید بے نظیر آباد 13۔ 13،مٹیاری 11،  بدین9،سجاول 8، سکھر 7،  گھوٹکی اور جامشورو 6۔ 6،عمر کوٹ 5،  خیرپور 4، جیکب آباد 3 اور شکارپور میں 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

The post گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید275نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email