بل گیٹس کی بیٹی کی مسلمان لڑکے سے شادی لیکن اس تقریب میں کتنی رقم خرچ ہوئی؟ قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس کی شادی میں تقریباً 20 لاکھ ڈالرز یعنی 34 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جینیفر اپنے دیرینہ دوست نائل نصر کے ساتھ ہفتے کے روز نیو یارک میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ جوڑے نے پہلے ایک خفیہ مسلم تقریب کا انعقاد کیا جس میں والدین بھی شریک تھے۔

27 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد رواں برس مئی میں راہیں جدا کرنے والا جوڑا بیٹی کی خوشی میں شامل ہوا اور اس کے ساتھ ساتھ دکھائی دیا۔

دوسری جانب بل گیٹس کی بیٹی اور کروڑ پتی مصری مسلمان نوجوان کے تعلقات کی خبریں 2017 میں سامنے آئی تھیں اور اس وقت ہی یہ چہ مگوئیاں تھیں کہ جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے۔

The post بل گیٹس کی بیٹی کی مسلمان لڑکے سے شادی لیکن اس تقریب میں کتنی رقم خرچ ہوئی؟ قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email