تصویر دیکھ کر بتائیں کہ چور کون ہے؟ تیز دماغ والے لوگ بھی اس پہیلی کا درست جواب نہیں دے سکیں گے

آج ہم آپ کے لیے لے کر آئے ہیں ایسی تصویری پہیلی جو آسان تو ہے لیکن اس میں موجود غلطی تلاش کرنا آسان نہیں۔

سوشل میڈیا پر متعدد تصویری پہیلیاں موجود ہوتی ہیں جن کو حل کرنے سے اس بات کا اندازہ ہوجاتا ہے کہ ہمارا ذہن اور آنکھیں کتنی تیز ہیں۔

موجودہ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دو نوکرانیاں کام کرنے میں مصروف ہیں لیکن دونوں نوکرانیوں میں سے ایک کی چوری کی نیت ہے۔ آپ نے یہ بتانا ہے کہ ان دونوں میں سے کونسی ملازمہ چوری کرنے جا رہی ہے۔

تصویر میں ہر طرف اپنی نظریں دوڑائیں اور دماغ کا بھی استعمال کریں۔

کیا آپ اب بھی چور کو تلاش نہیں کرسکے تو چلیئے ہم آپ کو جواب بتاتے ہیں۔

دائیں جانب والی نوکرانی نے سامنے کی جھاڑو لگا لی ہے اور انگوٹھی وہیں رہنے دی جبکہ بائیں جانب والی ملازمہ نے انگوٹھی کو اٹھا کر پانی کی بالٹی میں ڈال لیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بائیں جانب والی نوکرانی ہی اصل میں چور ہے۔

The post تصویر دیکھ کر بتائیں کہ چور کون ہے؟ تیز دماغ والے لوگ بھی اس پہیلی کا درست جواب نہیں دے سکیں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email