12ربیع الاول انسانی تاریخ میں عظیم دن ہے، نورالحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہےکہ 12ربیع الاول انسانی تاریخ میں عظیم دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق  قومی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نےرسول اکرم ﷺکوتمام جہانوں کیلئےرحمت بناکربھیجا، آج کےدن ہم حضوراکرمﷺ کےساتھ وفاکےعہدکی تجدیدکرتےہیں۔

نورالحق قادری نے کہاکہ وزیراعظم جوکام آج کررہےہیں، یہ 70 سال پہلےہوناچاہیےتھا۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے قومی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمدﷺ کےیوم ولادت پرنوجوانوں کی آگاہی کیلئے ویڈیو تیارکی ہے ، ویڈیوسےآگاہی ملےگی کہ محمدﷺ دنیا میں کتنا بڑا انقلاب لیکرآئے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ تلوارکےذریعےنہیں،فکری انقلاب لائے ، حضوراکرمﷺکی تعلیمات سےہمیں رہنمائی لینےکی ضرورت ہے ، جب تک ہم اُن اصولوں پرنہیں چلیں گےہمیں کامیابی نہیں ملےگی ، 25 سال پہلے ہمارا ویژن تھا کہ پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بناناہے۔

عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست ہمارےلیےرول ماڈل ہے ، میں اسکالرنہیں ہوں لیکن رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی میں دنیا کے بڑے اسکالرز کو شامل کروں گا ، آپ ﷺ نے قانون کی بالادستی اورانصاف پربہت زوردیا ، ایک زمانے میں مسلمانوں کا کرداربہت بلند تھا ، انصاف ہمیشہ کمزورکوچاہیےہوتاہے،طاقتورتوخود کوقانون سے اوپرسمجھتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان نسل کونبی اکرم ﷺکی سیرت کاعلم ہوناچاہیے ، انصاف اورانسانیت کی وجہ سےقوم مضبوط ہوتی ہے ، آپ ﷺ کی تعلیمات سے ہمیں رہنمائی لینے کی ضرورت ہے ، اللہ نے سب کچھ دیا، ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک اور سیرت رسولﷺ ہمیں ہر لمحہ رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ سے رہنمائی لےکر ہم نے کورونا وائرس جیسے موذی چیلنج کا مقابلہ کیا اور وبا سے بچاؤ کےلیے نبی کریم ﷺ کی احادیث ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی ﷺ سے اٹھنے والے انقلاب نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا اور ساتھ ہی نبی کریم ﷺ کی زبان کی نرمی اور شائستگی اپنی مثال آپ تھی۔

واضح رہےکہ ملک بھر میں جشنِ ولادت رسول ﷺ شایان شان طریقے سے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید میلادالنبی کے حوالے سے خصوصی تقریبات، کانفرنسز اور میلاد ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

12 ربیع الاول کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، پھر مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی واستحکام کےلیےخصوصی دعائیں بھی کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے مذہبی امورکی وزارت کو ملک بھر میں جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت کی ہے۔

The post 12ربیع الاول انسانی تاریخ میں عظیم دن ہے، نورالحق قادری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email