مسلمانوں نے کیلی گرافی میں نمایاں مقام حاصل کیا ، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مسلمانوں نے کیلی گرافی میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے قذافی اسٹیڈیم میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویچ،آرٹس اینڈ کلچر کا دورہ کیا اور عشرہ شان رحمت للعالمین ﷺ  کی مناسبت سے انسٹیٹیوٹ میں کیلی گرافی نمائش کا افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کیلی گرافی کے خوبصورت فن پارے دیکھے ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے خطاطی کے خوبصورت فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور خط کوفی میں ایران کے آرٹسٹس کے فن پاروں کی خصوصی تعریف کی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے خطاط کے فن کو سراہا ، نامور مصوراسلم کمال کے میورل پینٹنگ کا بھی افتتاح کیا ، میورل پینٹنگ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ، اسلم کمال کے تخلیقی فن کو سراہا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوخطاط قمر سلطان  نے کلمہ طیبہ سے لکھا پاکستان کے نقشے کا عکس پیش کیا اور بتایا کہ پاکستان کا نقشہ بنانے کی تصویرمیں 1443بار کلمہ طیبہ لکھا گیا ہے ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خطاط قمر سلطان کے فن کی تعریف کی اوران کے کام کو سراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ کیلی گرافی قدیم اسلامی روایت ہے ، مسلمانوں نے کیلی گرافی میں نمایاں مقام حاصل کیا ، ہماری حکومت کیلی گرافی کے فرو غ کیلئے نوجوان خطاط کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

The post مسلمانوں نے کیلی گرافی میں نمایاں مقام حاصل کیا ، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email