پاکستان کرکٹ ٹیم کا تجربہ کار دستے کیساتھ میدان میں اترنے کا پلان

پاکستان کرکٹ ٹیم نے تجربہ کار دستے کیساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور آصف علی کو کو کھلانے کا امکان ہے جب کہ عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی کمبی نیشن کا حصہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق اوس فیکٹر کے باعث قومی ٹیم دو ریگولر سپنر اور تین فاسٹ باؤلرز کیساتھ میدان میں اترے گی۔
ٹیم ذرائع کے مطابق فٹنس مسائل نہ ہوئے تو وارم اپ میچز والا کمبی نیشن ہی بھارت کے خلاف کھیل سکتا ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا میچ 24 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

The post پاکستان کرکٹ ٹیم کا تجربہ کار دستے کیساتھ میدان میں اترنے کا پلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email