پروازیں منسوخ کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سخت نوٹس لے لیا

 اندرون ملک پروازوں کی اچانک منسوخی کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سخت نوٹس لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے پی آئی اے،سرین ائیر، ائیر بلیو اور ائیر سیال کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

 سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں کی منسوخی پر مسافروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر شکایات موصول ہوئی ہیں، یکم اکتوبر سے 18 اکتوبر  تک مجموعی طور پر 1145 پروازوں میں سے 383 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

سی اے اے کے مطابق قومی ائیرلائن کی جانب سے 417 میں 130 شیڈول پروازیں  منسوخ کی گئی ہیں جبکہ سرین  ائیرلائن نے 117، ائیربیلو نے86 اور ائیر سیال نے 50 پروازیں منسوخ کی ہیں۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل اور چارٹرڈ پروازوں کی اجازت مانگنے سے قبل ایئرلائن آپریٹرز متعلقہ دفتر کو حلف نامہ پیش کریں گے ،شیڈول ڈومیسٹک پروازیں باقاعدگی اور پابندی وقت کے ساتھ بالترتیب 90 اور 80 فیصد کے ساتھ چلایا جائے۔

 واضح رہے کہ تکنیکی وجوہات یا مجبوری کی صورتحال میں ڈومیسٹک  پروازوں کی منسوخی کی اجازت سی اے اے سے طلب کی جائے گی۔

The post پروازیں منسوخ کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سخت نوٹس لے لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email