پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلے گا یا برقرار رہے گا ، فیصلہ 21 اکتوبر کو ہوگا

عالمی ادارے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلے گا یا برقرار رہے گا فیصلہ 21 اکتوبر کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا تین روزہ اجلاس آج سے 21 اکتوبر تک پیرس میں ہو گا جس میں پاکستان کی جانب سے ٹیرر فنانسنگ سمیت اب تک کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو دی جانے والی سزاؤں اور قانونی چارہ جوئی کے نکتہ پر جزوی عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، فیٹف پاکستان کے زمینی حقائق اور قانون سازی پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا، اس کے بعد ہی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع ک کہنا تھا کہ پاکستان نے فیٹف کے27 نکاتی ایکشن پلان پر اب تک 26 نکات پر عمل کیا ہے اور اے پی جی کی 40 میں سے 35 سفارشات پر بھی عمل درآمد کرچکا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کے اسٹیٹس میں تبدیلی کا فیصلہ اپریل 2022 تک کئے جانے کا امکان ہے۔

The post پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلے گا یا برقرار رہے گا ، فیصلہ 21 اکتوبر کو ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email