غربت کا خاتمہ صرف پیپلزپارٹی کا منشور ہے ،شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ غربت کا خاتمہ صرف پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے جاری کردہ اپنے بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کو روزگار دیتی ہے، پیپلزپارٹی کے مخالف عوام سے روزگار چھینتے ہیں۔

 شازیہ مری نے کہاکہ عوام سے روزگار چھین کر کہا جاتا ہے کہ ملک معاشی ترقی کر رہا ہے ، سڑکیں اس وقت اچھی لگیں گی جب عوام کے گھر میں آٹا ہوگا ، صدر زرداری کے دور میں خطرناک سیلاب آئے مگر نہ خوراک کی کمی ہوئی نہ مہنگائی بڑھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہاکہ آگر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل کیا جاتا تو گیس کا بحران نہ ہوتا ، پارلیمنٹ سے خفیہ کیئے جانے والے فیصلے قوم کیلئے نقصان دہ ہوتے ہیں،صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا، صدر زرداری نے کسی سے انتقام لینے کی بجائے ملک کی ترقی پر توجہ دی۔

انہوں نے بتایاکہ مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج دو ہفتوں سے
جاری ہے۔

شازیہ مری نے 12 ربیع الاوّل کے مبارک موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام بھی جاری کیا ہے۔

 

 

 

The post غربت کا خاتمہ صرف پیپلزپارٹی کا منشور ہے ،شازیہ مری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email