قومی اسکواڈ آج دبئی میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت کرے گا

قومی اسکواڈ آج دبئی میں آپشنل ٹریننگ سیشن آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں شرکت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریننگ سیشن شام 6 سے 9 بجے تک آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا، دونوں ٹیموں کے مابین وارم اپ میچ شام 6 بجے شروع ہوگاجبکہ وارم اپ میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو وارم اپ میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

The post قومی اسکواڈ آج دبئی میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت کرے گا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email