خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، ملاوٹ شدہ دودھ تلف

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے کامیاب کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں  ایک ہزار لٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ تلف کرکے ناقص صفائی پر دو بیکریاں سیل کردی گئی ہیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں بھی  پانی کی ملاوٹ پر  800 لٹر سے زائد ناقص دودھ تلف کیا گیا ہے جبکہ ہری پور سٹی اور موچی بازار میں مختلف ڈیری شاپس کا معائنہ کرکے  دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر 300 لٹر سے زائد ناقص دودھ تلف کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایبٹ آباد میں بھی دو بیکریاں سیل کرکے 600 سے زائد گندے انڈے تلف کردیے گئے ہیں۔

The post خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، ملاوٹ شدہ دودھ تلف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email