نبی آخرالزمان حضرت محمد (ص) کا امتی ہونے پر انتہائی فخرمحسوس کرتا ہوں، وزیر داخلہ شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نبی آخرالزمان حضرت محمد ﷺ کا امتی ہونے پر انتہائی فخرمحسوس کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا عیدمیلادالنبیﷺ کےموقع پر پیغام دیا کہ نبی آخرالزمان ﷺنے مذہبی،لسانی،معاشرتی اور معاشی تعصبات سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی، ولادت خاتمہ النبیین حضرت محمدﷺ کے مبارک ترین دن پر پوری امت مسلمہ کو مبارک پیش کرتا ہوں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ اسوہ رسولﷺ پر عمل کرکے ہی ہم بہترین معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں، دعا گوں ہوں کہ اللہ تعالی ہم سب کو اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی توفیق اورہمت دے۔

The post نبی آخرالزمان حضرت محمد (ص) کا امتی ہونے پر انتہائی فخرمحسوس کرتا ہوں، وزیر داخلہ شیخ رشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email