الیکٹرونکس کی دکان میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، لاکھوں روپے کا نقصان

گجرات میں الیکٹرونکس کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کے باعث 50 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے بڑی تیزی کے ساتھ سنگل سٹوری شاپ کو اپنی لپیٹ میں لیا جبکہ شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ درمیانے درجے کی تھی۔

واضح رہے کہ ریسکیو 1122 کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

The post الیکٹرونکس کی دکان میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، لاکھوں روپے کا نقصان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email