سکھر،کوٹ لالو کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ

سکھر میں کوٹ لالو کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی پولیس سکھر نے مقدمہ درج کرلیا  ہے، مقدمہ ریلوے کے اسسٹنٹ وے انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایس پی ریلوے کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا  ہے، انسداد دہشتگری کے دفع 7 اے ٹی اے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے تخریب کاری کے لئے پٹری کو دھماکے سے اڑا دیا، گزشتہ رات دیر گئے ریلوے ٹریک پر ایک کلو وزنی دیسی ساخت کے بم سے دھماکہ ہوا تھا۔

ریلوے ٹریک پر دھماکے کے سبب مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا تھا۔

The post سکھر،کوٹ لالو کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email