چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن، 5 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لیے گئے

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے ریسکیو آپریشن کی وجہ سے 5 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے ریسکیو آپریشن کر کے بچوں کو چوکی نمبر 9، چوک ڈیرہ اڈہ، بوسن روڈ اور جنرل بس اسٹینڈ سے حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ حفاظتی تحویل میں لیے گئے بچوں میں 12 سالہ عثمان، 11 سالہ مبین، 12 سالہ کاشی، 12 سالہ عتیق اور 12 سالہ شہر یار شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر شہر بھر میں دن اور رات کے اوقات میں ریسکیو آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا کہنا ہے کہ اس دوران انسدادِ گداگری کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں

The post چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن، 5 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لیے گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email