آرڈیننس کے ذریعے چئیرمین نیب کی مدت میں توسیع آئین اور قانون کی توہین ہے،شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع آئین اور قانون کی توہین ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب آرڈیننس کا مسودہ حکومت کے وزراء اور مشیروں کو بچانے کا منصوبہ ہے۔

 شازیہ مری  کا کہنا تھا کہ ایسی کونسی مجبوری یا ایمرجنسی ہے جو آرڈیننس کے ذریعے توسیع دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  موجودہ چیئرمین حکومتی وزراء اور مشیروں کو ریلیف دےکر متنازع ہو چکے ہیں۔

 شازیہ مری  کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر کیس، مالمجبا اسکینڈل، پشاور بی آر ٹی، راولپنڈی رنگ روڈ کسی پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  آرڈیننس کے ذریعے پنڈورا باکس میں شامل حکومتی لوگوں کو بھی ریلیف دینے کی تیاری ہے، اس آرڈیننس کے باعث عام آدمی کے لیئے بیل لینا ناممکن ہو جائے گا مگر وزیر و مشیر محفوظ رہیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ مسودے میں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کو بھی متنازع بنایا جا رہا ہے، احتساب سب کا ایک جیسا ہونا چاہئے جو کہ اس آرڈیننس میں ہوتا نظر نہیں آرہا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ  ہم آئین اور قانون کی روح کے خلاف ہونے والے ہر فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

The post آرڈیننس کے ذریعے چئیرمین نیب کی مدت میں توسیع آئین اور قانون کی توہین ہے،شازیہ مری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email