شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کتنے سال کی سزا ہونے والی ہے؟ مداح غمزدہ

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے وقت کروز شپ پر ایک اور نامور اداکار کی بیٹی کی موجودگی کا انکشاف ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کروز شپ پر چھاپہ مار کر آریان خان کو گرفتار کیا تھا۔

اداکارہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اس وقت ریمانڈ پر این سی بی کی حراست میں ہیں اور ان سے مسلسل تفتیش کی جارہی ہے۔

تاہم ایک اہم انکشاف کیا گیا ہے کہ جس وقت آریان کو گرفتار کیا گیا اُس وقت ایک اور بڑے اداکار کی بیٹی بھی وہیں موجود تھیں۔

کئی روز گزرنے کے باوجود بالی وڈ اداکار اور ان کی بیٹی کی شناخت سامنے نہیں آئی ہے۔

اداکار کی بیٹی کو حراست میں نہیں لیا گیا تاہم یہ بھی واضح نہیں کہ انہیں شامل تفتیش کیا گیا ہے کہ نہیں۔

واضح رہے کہ آریان خان کو 3 اکتوبر کو منشیات کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور 4 اکتوبر کو انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے آریان کو 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کیا ہے۔

The post شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کتنے سال کی سزا ہونے والی ہے؟ مداح غمزدہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email