پاکستان کا دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں کون سا نمبر ہے اور کتنے ممالک میں بغیر ویزا پاکستانی جاسکتے ہیں؟

گلوبل پاسپورٹ انڈیکس نے دنیا کے طاقتور ترین اور کمزور ترین پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کا نمبر 91 میں سے 88 واں ہے ۔

تفصیلات  کے مطابق گلوبل پاسپورٹ انڈیکس نے دنیا کے طاقتور ترین اور کمزور ترین پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں سب سے پہلی پوزیشن یعنی کا طاقتور ترین پاسپورٹ متحد ہ عرب امارات کا ہے اور سب سے کمزور ترین پاسپورٹ افغانستان کا ہے جبکہ پاکستان کا نمبر 91 ویں  میں سے 88 واں ہے ۔

فہرست میں نیوزی لینڈ کو دوسرے نمبر پر رکھا گیاہے جس کا پاسپورٹ 146 ممالک میں قابل قبول ہے اور اس کے پاسپورٹ پر 98 ممالک میں بغیر ویزے داخلہ ممکن ہے ۔تاہم 52 ممالک ایسے ہیں جن کا ویزا پیشگی لینا ہوگا۔

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں سب سے کمزور ترین پاسپورٹ افغانستان کا ہے جو کہ 91 نمبر پر ہے ، افغانستان کا موبیلیٹی سکور 32 ہے جبکہ اس کے پاس صرف چار ممالک میں ہی ویزا فری اینٹری کی سہولت موجود ہے ، 28 ممالک میں پہنچ کر ویزا حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن 166 ممالک میں جانے کیلئے داخلے سے پہلے ویزا لینا ہوگا ۔

پاکستان کا پاسپورٹ بھی کمزور ترین قرار دیا گیاہے جو کہ اس فہرست میں 88 ویں نمبر پر ہے ، پاکستانی پاسپورٹ کا موبیلیٹی سکور 37 ہے ، اور 6 ممالک میں ویزا فری اینٹری کی سہولت موجود ہے جبکہ 31 ممالک میں ویزا آن آرائیول لیا جا سکتا ہے لیکن 161 ممالک میں جانے کے خواہشمندوں کو داخلے سے پہلے ہی ویزا حاصل کرنا ہو گا ۔

جرمنی ،فن لینڈ،آسٹریا، لیگزمبرگ، اسپین، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کا پاسپورٹ 144ممالک میں قابل قبول ہے جبکہ سعودی عرب نے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگائی ہے ، سعودی پاسپورٹ 55 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

علاوہ ازیں فہرست میں بھارت کا 71 واں نمبر ہیں ، انڈیا کے پاسپورٹ کا موبیلیٹی کور 56 ہے جبکہ 20 ممالک میں بغیر ویزا داخلہ ہو سکتا ہے اور 142 ممالک میں جانے سے قبل ویزا حاصل کرنا ضروری ہے ۔

The post پاکستان کا دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں کون سا نمبر ہے اور کتنے ممالک میں بغیر ویزا پاکستانی جاسکتے ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email