چڑھوئی کے لوگوں پر ہماری دو جانوں کی قربانی کا قرض ہے، تنویر الیاس

صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ چڑھوئی کے لوگوں پر ہماری دو جانوں کی قربانی کا قرض ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجا آفتاب اکرم صاحب کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے چڑھوئی کے حلقے میں تبدیلی نظر آ رہی ہے۔

تنویر الیاس نے کہا کہ چڑھوئی کے لوگوں، آپ کے اوپر قرض ہے کہ جو دو جانیں ہم نے پیش کیں، اس کا حق ادا کریں۔ 10 تاریخ کو آپ لوگوں نے بلے پر مور لگانی ہے، آپ کو انتقامی طور پر بلے کو کامیاب کرانا ہو گا۔

صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ چڑھوئی والوں، آپ کی سیاسی محرومی کا ازالہ میں کروں گا۔ راجپوتوں کی سیاسی محرومی ہم دور کریں گے۔

تنویر الیاس نے کہا کہ آپ نے یہ سیٹ عمران خان اور علی امین گنڈاپور صاحب کو دینی ہے۔ علی امین گنڈا پور جس بھی سیاسی میدان میں اترے کامیابی نے ان کے قدم چومے ہیں۔ آپ نے یہ سیٹ علی امین صاحب کو تحفہ کرنی ہے۔

صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر نے یہ بھی کہا کہ 10 تک آپ نے پیرا دینا ہے اور 10 کے بعد ہماری ذمے داری ہے۔ ہم روزگار کا وعدہ پورا کریں گے۔

صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ آپ شوکت فریدی صاحب کو اسمبلی میں بھیجیں انشاء اللہ وہ منسٹر ہوں گے۔ ٓآپ کو ہم یقین دلاتے ہیں کہ آپ کے جو کام ہیں وہ ہم پورا کریں گے۔

The post چڑھوئی کے لوگوں پر ہماری دو جانوں کی قربانی کا قرض ہے، تنویر الیاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email