ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کو الوداع کہنا پڑسکتا تھا،چیئرمین عمان کرکٹ بورڈ

عمان کے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین پنکج خمجی نے کہا ہے کہ انہیں خلیجی ریاست میں آنے والی طوفان سے پھیلنے والی تباہی کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کو الوداع کہنا پڑسکتا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق مسقط کے قریب الامارات اسٹیڈیم میں گروپ بی کے 6 میچز کی میزبانی کی جائے گی جن میں 3 میچز عمانی ٹیم کے ہیں۔

عمان کرکٹ کے چیئرمین پنکج خمجی نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ عمان طوفان کی بدترین تباہ کاریوں سے بچ گیا ، ہم عملی طور پر مٹ جانے کے بہت قریب تھے۔

سمندری طوفان عمان سے صرف چند ناٹیکل میل شمال میں تھا، اس نے وہاں لینڈ فال کیا اور اس پورے علاقے کو تباہ کر دیا اور زمین پر سیلاب کا باعث بنا ،اگر یہ اس علاقے میں ہوتا تو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو الوداع کہہ دیتا۔

ایک طرف جہاں چند کیمپس طوفان کی وجہ سے اکھڑ گئے وہیں منتظمین شدید بارش کے بعد آٹ فیلڈ کی رنگت سبز ہونے سے خوش نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تقریبا 3 سے 4 انچ بارش ہوئی اور اس نے زمین کو مزید سرسبز بنا دیا، یہ اب اور بھی خوبصورت لگ رہی ہےاور اس نے تمام گندگی اور ریت کو دھودیا۔

The post ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کو الوداع کہنا پڑسکتا تھا،چیئرمین عمان کرکٹ بورڈ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email