گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید606نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید606نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں14128نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں20 اموات رپورٹ ہوئیں ، اموات کی مجموعی تعداد7471ہوچکی ہے ، آج مزید478مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد431568ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک6111720نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، اب تک461007 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ، اس وقت21968مریض زیر علاج ہیں ، 21636 گھروں میں،30آئسولیشن سینٹرز میں اور312مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 303 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، 24 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ، صوبے کے606نئے کیسز میں سے150  کا تعلق کراچی سے ہے ، ضلع شرقی 41،ضلع وسطی39،ضلع جنوبی  36، کورنگی 19، ضلع غربی 12اور ملیر 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد میں 153، ٹھٹہ 50، جامشورو 34، شہید بینظیرآباد 30، سانگھڑ 27، بدین 17، سکھر 16، جیکب آباد 14، مٹیاری 14، میرپورخاص 14، ٹنڈو الہیار 14، تھرپارکر 12، شکارپور 12، نوشہروفیروز 11، ٹنڈو محمد خان 9، عمرکوٹ 8 اور گھوٹکی میں 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

The post گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید606نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email