ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کرنے سے دنیا بھر میں ہمارا مذاق اڑے گا،عاقب جاوید

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کرنے سے دنیا بھر میں ہمارا مذاق اڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ کو لے کر جذباتی نہ ہوں تو یہ ٹیم ضرور کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اب اگر ٹیم کا اعلان کر دیا ہے تو اسے بیک کریں، میرا نہیں خیال کہ اسکواڈ میں تبدیلی ہوگی اور کرنی بھی نہیں چاہیے۔

عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ  اگر ایسا کیا تو دنیا میں ہمارا مذاق اڑے گا، سات دن کی فارم پر کسی کی سلیکشن کے فیصلے مت کریں، یہ پہلے سوچتے کہ کون تسلسل کے ساتھ پرفارم کر رہا ہے۔

The post ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کرنے سے دنیا بھر میں ہمارا مذاق اڑے گا،عاقب جاوید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email