اسٹاک مارکیٹ میں مندی پر کاروبار کا اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے  روز کاروبار میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے  روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 293 پوائنٹس کم ہو کر 44 ہزار 373 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 509 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 44 ہزار 283 رہی۔

دن بھر مجموعی طورپر 7 ارب 32 کروڑ مالیت کے 12 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جس میں 277 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 90 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

The post اسٹاک مارکیٹ میں مندی پر کاروبار کا اختتام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email