حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے حریم شاہ آئے روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اداکارہ حریم شاہ اور صندل خٹک ایک ساتھ موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ گانے پر ڈانس کر رہی جبکہ صندل خٹک اُن کی ویڈیو بنا رہی ہیں۔

 حریم شاہ جس گانے پر ڈانس کررہی ہیں اُس کے بول یہ ہیں جانے والا سانپ تھا ،،،تیرا ہوا نہ میرا ہوا۔

اس کے علاوہ  اداکارہ حریم شاہ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اداکارہ حریم شاہ اور صندل خٹک ایک گاڑی میں ڈانس کررہی ہیں۔

گزشتہ روزحریم شاہ اور بلال شاہ کی واٹس ایپ چیٹ وائرل  ہو گئی تھی۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوست کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بلال شاہ سے بات کر رہی ہیں۔

 یاد رہے کہ حریم شاہ نے اپنی محبت کے ساتھ ایک اور سیلفی سوشل میڈیا پر شیئرکی تھی۔

پیپلز پارٹی رہنما سے شادی کا دعویٰ کرنے والی حریم شاہ نے  اپنی محبت کے ساتھ سیلفی شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی تھی۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر اور ویڈیو حریم شاہ کو ایک شخص کے ساتھ بیٹھے دیکھا گیا تھا جس میں دونوں ہی بے حد خوش نظر آرہے تھے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ یہ میرے پیارے بادشاہ ہیں۔

تاہم ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا تھا کہ اُن کا اس شخص سے کیا تعلق ہے۔

اس سے قبل بھی حریم شاہ نے اسی شخص کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی قرار دیا تھا۔

حریم شاہ کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصویر اور نے سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے لیے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی اور بادشاہ قرار دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ حریما شاہ انسٹاگرام پر بہت متحرک رہتی ہیں اور اپنی روز مرہ کی زندگی سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

 

The post حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email