علی ظفر کی مقبولیت میں اضافہ

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے پشو زبان میں گائے جانے والے گانے کے بعد ان کی شہرت میں اضافہ ہوا ہے جس پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

پاکستانی گلوکار علی ظفر کو ٹوئٹر اور انسٹاگرام سوشل سائٹس پر پہلے ہی کامیابی حاصل ہوچکی ہے جس کے بعد اب ان کے یوٹیوب چینل پر بھی صارفین کی تعداد  1 ملین مکمل ہوگئی ہے۔

یوٹیوب چینل پر 1 ملین فالوورز مکمل ہونے پر علی ظفر نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

اس سے قبل گلوکار علی ظفر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر 3 ملین فالوورز مکمل ہوئے تھے۔

 

گلوکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنے 3 ملین فالوورذ مکمل ہونے پر اپنے مداحوں کا بہت شکریہ ادا کیا تھا۔

 واضح رہے کہ علی ظفر اور گُل پانڑہ کے اس نئے گانے کا نام ’لاشار پخاور‘ ہے جس میں اُنہوں نے پشتون ثقافت کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ دِکھایا ہے جبکہ یہ گانا گزشتہ روز پشتون کلچر ڈے کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا۔

The post علی ظفر کی مقبولیت میں اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email