کیا ونڈوز 11 آپ کے کمپیوٹر میں چل سکے گی؟ مکمل تفصیلات جانیے

مائیکرو سافٹ کمپنی ماضی میں کہتی رہی ہے کہ ونڈوز 10 اس کے آپریٹنگ سسٹم کا آخری ورژن ہو گا اور یہ کہ ونڈوز 10 کی سپورٹ 2025 میں ختم کر دی جائے گی۔

تاہم کمپنی کی جانب سے اب مائیکرو سافٹ ونڈوز 11 متعارف کرادی گئی ہے لیکن اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ونڈوز پر سسٹم پر نہیں چل سکے گی۔

جن سسٹم پر ونڈوز 11 نہیں سکیے گی اس کے چار نکات بھی بتائے گئے ہیں۔

1۔ جن کمپیوٹروں میں ہارڈ ڈسک (سی ڈرائیو) کی گنجائش 64 گیگا بائٹ سے کم ہو۔

2۔ ہر وہ کمپیوٹر جس میں ایک گیگا ہرٹز سے کم رفتار اور ڈیوئل کور سے کم تر ٹیکنالوجی والا پروسیسر نصب ہو جبکہ اس پروسیسر میں 64 بِٹ پروسیسنگ کی صلاحیت بھی نہ ہو۔

3۔ ونڈوز میں ’’سیکیور بُوٹ‘‘ (Secure Boot) کا فیچر ڈِس ایبل کردیا گیا ہو ۔

4۔ ونڈوز کے جدید سیکیورٹی فیچر ’’ٹرسٹڈ پلیٹ فارم ماڈیول‘‘ کا ورژن 2.0 (یعنی TPM 2.0) ڈس ایبل کیا گیا ہو۔

خیال رہے کہ ونڈوز 10 کے قانونی صارفین مفت میں اپنے کمپیوٹر کا آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ کرکے اسے ونڈوز 11 میں تبدیل کرسکیں گے۔

The post کیا ونڈوز 11 آپ کے کمپیوٹر میں چل سکے گی؟ مکمل تفصیلات جانیے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email