اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

حیدرآباد میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔

تفصلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں  82کلو ہیروئن اور 4 کلو چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ دوران کارروائی 5 منشیات اسمگلرز بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

 منشیات اسمگلرز کے خلاف اے این ایف تھانہ حیدرآباد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ برآمد شدہ منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

The post اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email