پی ڈی ایم نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو یکسر مسترد کردیا

پی ڈی ایم نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہ کرنا آئین سے انحراف ہے ، کیا فواد چوہدری اور حکومت کنفیوزہے یا قوم کوبے وقوف بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری مشاورت نہ کرنے کی اور وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم مشاورت کرنے کی بات کررہے ہیں ، کس کی بات درست ہے اورکس کی غلط ہے ، حکومتی وزراء چیئرمین نیب کے معاملے پر خود ایک پیج پرنہیں ہیں ، قومی اسمبلی سیشن کے باوجود چیئرمین نیب کوبرقراررکھنے کےلیے ترمیمی آرڈیننس جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ آرڈیننس سے ادارے اوراداروں کے سربراہ متنازع ہوتے جا رہے ہیں ، فواد چوہدری کایہ کہناکہ شہبازشریف ملزم ہے اس لیے مشاورت نہیں ہوگی تو اس بات پر میں ان سے ایک سوال کرتا ہوں کہ کیا آپ کے لیڈر عمران خان کی کابینہ میں چینی ، آٹا ، دوائی اور پیٹرول چور بیٹھے نہیں ہیں؟

حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ کیا حکومتی وزراءکے خلاف نیب میں کیسز نہیں چل رہے ، عمران خان خودکہ چکے ہیں باربار کہ عظیم لیڈر کی علامت یوٹرن ہے اور یوٹرن جھوٹ کادوسرانام ہے۔

The post پی ڈی ایم نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو یکسر مسترد کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email