راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 35 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہو گیا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 35 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں راولپنڈی ڈینگی مچھر سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع بن چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 35 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کے حملوں میں دن بہ دن اضافہ دیکھا جا رہا ہے ،تا زہ ترین اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں مجموعی مریضوں کی تعداد 483 ہوگئی جبکہ ہولی فیملی میں21، بینظیر بھٹواستپال میں 12مریض لائے گئے، ڈی ایچ کیو میں بھی 2 مریض داخل ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ادارۂ صحت نے ہولی فیملی اسپتال سے کورونا وارڈ ختم کر دیا گیا اور تمام کورونا مریض آر آئی یو منتقل کردیا گیا، جبکہ بعض کورونا وارڈ کو ڈینگی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا سے قبل بھی اس وارڈ کو ڈینگی کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

The post راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 35 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email