جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر کے تناظر میں مریم نواز کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر کے تناظر میں مریم نواز کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کورٹ کے فیصلے کو کالعدم کرنے کی استدعا کی ہے جس پر رجسٹرار ہائی کورٹ نے مریم نواز کی درخواست اعتراضات کے ساتھ آج مقرر کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب کی مریم نواز کی اپیلوں پر تیس روز میں فیصلہ کرنے کی درخواست بھی آج سنی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے نیب کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی مرکزی اپیلوں پر بھی آج سماعت ہوگی ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی اپیلوں اور درخواستوں پر سماعت کریں گے جہاں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نئے وکیل عرفان قادر آج عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔

The post جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر کے تناظر میں مریم نواز کی درخواست پر سماعت آج ہوگی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email