عمر شریف کا جسد خاکی کراچی پہنچا دیا گیا

پاکستان کے لیجنڈری فنکار عمر شریف کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ کراچی پہنچا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکش ائیر لائن کی پرواز TK-708 نے رات 12 بج کر 53 منٹ پر استنبول سے اڑان بھری اور آج (6 اکتوبر کی) صبح تقریباً 5 بج کر 33 منٹ پر راچی ائیر پورٹ پر لینڈ کی ہے۔

عمر شریف کی بیوہ زرین غزل اور جرمنی سے قونصل جنرل امجد علی بھی ان کے جسد خاکی کے ہمراہ جرمنی سے کراچی پہنچے ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عمرشریف کی میت ائیر پورٹ کارگو ٹرمینل سے لواحقین کے حوالے کی گئی۔

عمر شریف کا جسد خاکی وصول کرتے وقت ان کے بیٹے جواد عمر اور دیگر احباب بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی بھی عمر شریف کی میت وصول کر نے کے لیے کراچی ائرپورٹ پر موجود تھے۔

ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعدعمر شریف کے جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹ کر ایئر پورٹ سے ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ آج دوپہر  3 بجے ان کے نام سے منسوب عمر شریف پارک کلفٹن بلاک 2 میں ادا کی جائے گی جس کے بعدان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں کی جائے گی۔

The post عمر شریف کا جسد خاکی کراچی پہنچا دیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email