سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ٹریفک ایڈوائزی پلان جاری کر دیا، منتظر مہدی

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ٹریفک ایڈوائزی پلان جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ٹریفک ایڈوائزی پلان جاری کر دیے، اب کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا جبکہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ٹیموں کی موومنٹس کے دوران چند منٹس کےلئے ٹریفک بند رہے گی۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کےلئے 03 پارکنگ اسٹینڈز قائم کئے گئے ہیں، شائقین کرکٹ اپنی گاڑیاں، موٹرسائیکلیں پارکنگ جام شیریں پارک، برٹی پارکنگ اور LDA پلازہ/سن فورٹ ہوٹل میں پارک کر سکتے ہیں۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کو شٹل بس سروس کے ذریعے قذافی سٹیڈیم پہنچایا جائے گا  جبکہ اسٹیکرز والی گاڑیاں پل نھر اچھرہ فیروز پور روڈ سے براستہ مین گیٹ قذافی اسٹیڈیم داخل ہونگیں۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ ایس پی آصف صدیق کی نگرانی میں 05 ڈی ایس پیز تعینات کردیے گئے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 01 ہزار سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ بگ سٹی پلازہ لبرٹی سے جانب چھوٹا R /o قذافی کی طرف کوئی بھی ٹریفک نہیں جاسکے گی۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ حفیظ سینٹر سے چین ون چوک کی طرف سے بھی کسی بھی قسم کی ٹریفک نہیں جاے گی جبکہ چین ون چوک سے چھوٹا  R /o قذافی کی طرف کسی بھی قسم کی ٹریفک نہیں جاے گی۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ کینال روڈ، مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ سمیت تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی۔

The post سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ٹریفک ایڈوائزی پلان جاری کر دیا، منتظر مہدی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email