نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا

نیشنل ٹی ٹوئنٹئ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہےجبکہ دوسرا مرحلہ بدھ سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں سجے گا۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی ٹیم سندھ ٹاپ پر جبکہ رضوان الیون خیبر پختونخواہ دوسرے نمبر  پر ہے، بابر اعظم اور شاہین آفریدی انفرادی پرفارمنس میں سرفہرست ہیں۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والا نیشنل ٹی ٹوئنٹی  کرکٹ میلہ تمام چھ ٹیموں نے پہلے مرحلے کے چھ چھ میچزکھیل لیے۔

 پوائنٹس ٹیبل پر سندھ ٹیم 8پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، خیبر پختونخوا کا دوسرا نمبر ہے، کپتان بابر اعظم کی ٹیم سنٹرل پنجاب کے بھی آٹھ ہی پوائنٹس ہیں لیکن اوسط کے اعتبار سے تیسری پوزیشن ملی۔

انفرادی پرفارمنس میں واحد سنچری میکر بابر اعظم 286 رنز کے ساتھ نمبر ون، بولنگ میں شاہین آفریدی ب12 شکار کر کے ٹاپ پر ہیں۔

 وکٹ کیپنگ کارکردگی میں سرفراز سرفہرست، وکٹوں کے پیچھے انہوں نے 5کیچز پکڑے جبکہ تین اسٹمپ بھی کیے۔

The post نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email