چیئرمین پی سی بی کرکٹ کو معاشی لحاظ سے مظبوط بنانے کا عزم لے کر کراچی آئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیئرمین رمیز راجہ ملکی کرکٹ کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنانے کا عزم لے کر شہر قائد آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنببھالنے کے بعد رمیز راجہ پہلی مرتبہ کراچی آئے ہیں، رمیز راجہ اپنے سہ روزہ قیام کے دوران کراچی میں مالیاتی و تجارتی اداروں کے سربراہوں سے ملیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کرکٹ اسپانسرز سے خصوصی ملاقاتیں ہوں گی جب کہ اسٹرٹیجک پارٹنرز کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ کے دورے کے دوران پی سی بی کے لیے سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی، حاصل ہونے والی رقم سے انفرا اسڑکچر بہتر بنایا جائے گاملنے والے پیسے کرکٹرز کی بہبود پر بھی خرچ ہوں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید وہ کرکٹ کے امور کے حوالے سے بھی بعض اجلاسوں میں شرکت کریں گے جن میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے نئے چیف ایگزیکٹو (سی ای او)کی تلاش شروع کر دی ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی زیر صدارت ورچوئل بورڈ آف گورنر کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ ہوا کہ  نئے چیف ایگزیکٹو کو نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان نے اتفاق کیا کہ نئے سی ای او کا انتخاب پاکستان سے ہی کیا جائے اور ذمے داریوں میں رد و بدل بھی کیا جائے گا۔

The post چیئرمین پی سی بی کرکٹ کو معاشی لحاظ سے مظبوط بنانے کا عزم لے کر کراچی آئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email