بیٹی کی شادی کے لیے رقم ادھار مانگنے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

بیٹی کی شادی کے لیے رقم ادھار مانگنے پر سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مظفرگڑھ میں پیش آیا جہاں بیٹی کی شادی کے لیے رقم ادھار مانگنے پر 39 سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر تھانہ محمود کوٹ پولیس نے 3 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
خورشید مائی نے کہا کہ 19 ستمبر کو اپنی بھانجی کے شوہر سے شادی کے لیے رقم ادھار پر مانگی تھی۔ ملزم نے رقم دینے کے بہانے بلایا اور موٹر سائیکل پر بٹھا کر آبادی سے دور لے گیا۔
خورشید مائی کا کہنا تھا کہ آبادی سے دور لے جانے کے بعد ملزم سعد نے اپنے ساتھیوں سمیت مجھے دبوچ لیا اور کپڑے پھاڑ کر برہنہ کر دیا، ملزم سعد اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر زبر دستی زنا حرام کرتے رہا اور ملزمان کا ایک ساتھی ویڈیو اور تصاویر بناتا رہا۔
خورشید مائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزمان کی جانب سے دوران زیادتی تشدد اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
خورشید مائی کا کہنا تھا کہ مقدمہ کے 7 روز گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کی عدم گرفتاری پر اہل علاقہ سراپا احتجاج پر ہے۔
خورشید مائی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب واقعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کو فوری گرفتار کروائیں۔

The post بیٹی کی شادی کے لیے رقم ادھار مانگنے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email