گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 15510 نمونے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 6085769 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، صوبے میں ابتک 459903کیسز ہوچکے ہیں ، آج کورونا کے مزید 517 مریض صحتیاب ہوگئے ، اب تک کورونا کے 430505 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آج مزید 15 مریض انتقال کرگئے، مجموعی تعداد 7427 ہوگئی ہے ، اس وقت 21956 زیر علاج ہیں ، 21582 مریض گھروں اور 31 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں ، مختلف اسپتالوں میں 343 مریض زیرعلاج ہیں ، کورونا متاثرہ 326 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت کوویڈ-19 کے 27 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ، صوبہ بھر کے 637کورونا کیسز میں 96 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے ، کراچی شرقی 42، جنوبی کراچی 33،  کراچی وسطی 9، کورنگی 9،  ملیر 2 اور  کراچی غربی 1 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں 165، بدین 56، جامشورو 40، مٹیاری 31، شہید بینظیرآباد 30، نوشہروفیروز 29، ٹنڈو الہیار 27، دادو19، تھرپارکر 19، میرپورخاص 18، شکارپور 16، سکھر 14، ٹھٹہ 14، سانگھڑ 13، لاڑکانہ 11، گھوٹکی 11، عمرکوٹ 11، جیکب آباد 8 اور خیرپور میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

The post گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email