سیٹلائیٹ ٹاؤن کی رہائشی ماں نے بیٹی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سیٹلائیٹ ٹاؤن کی رہائشی ماں نے بیٹی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ میرپورخاص کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک ماں نے اپنی سگی بیٹی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد کے دوران بیٹی مار کھاتے ہوئے روتی اور چیختی چلاتی رہی لیکن ماں نہ رکی۔
ذرائع نے کہا کہ تشدد کی وجہ ماں نے یہ بتائی کہ بیٹی پیسے مانگ کے کیوں لائی۔
ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر وومن تھانے کی پولیس ماں بیٹی کو تھانے لے آئی ہے۔
ایس ایچ او وومن تھانے کا کہنا ہے کہ معاملہ کھل کر سامنے نہیں آ رہا، بیٹی کچھ دماغی مریضہ معلوم ہو رہی ہے۔

The post سیٹلائیٹ ٹاؤن کی رہائشی ماں نے بیٹی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email