سندھ حکومت اور آئی جی سندھ میں ایک بار پھرتنازعہ

اس بار سندھ غکومت اور آئی جی سندھ میں تنازعہ وزیر اعلیٰ  مراد علی شاہ کے پی ایس او فرخ بشیر کی ترقی نہ ہونے پر ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی فرخ بشیر سمیت کئی سینئر افسران کی اگلے عہدے پر ترقی نہ ہوسکی،وزیر اعلی ٰکو بتایا گیا ہے کہ  فرخ بشیر کی ترقی نہ ہونے کے ذمہ دار آئی جی سندھ ہیں ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو اظہار نا پسندیدگی کا خط لکھنے کا کہہ دیا تاہم چیف سیکریٹری کی جانب سے تاحال خط نہیں لکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ نے سندھ سے اس دفعہ صرف تین افسران کی ترقی کی منظوری دی ہے ،  ان تین افسران میں مقدس حیدر، عبدالسلام شیخ  اور حمید کھوسو شامل ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افسران کی ترقی نہ ہوسکی ان میں فرخ بشیر، فیصل بشیر، رائے اعجاز  اور  فاروق احمد شامل  ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سندھ سے گریڈ 21 کے بھی کسی پولیس افسر کو ترقی نہیں دی گئی  جبکہ آنے والے دنوں میں آئی جی سندھ کے قریب سمجھے جانے والے افسران کے تبادلوں کا بھی امکان  ہے۔

The post سندھ حکومت اور آئی جی سندھ میں ایک بار پھرتنازعہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email